آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اعلان  کر دیا ،تین نئی ٹیموں کے نام بھی سامنے آگئے 

10:43 PM, 14 Dec, 2020

دبئی :آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کیلئے وینیو کا اعلان کر دیا ،آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 اکتوبر ،نومبر آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2022 کی مکمل تفصیل جا ری کر دی ،جس کے مطابق آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کیلئے کوالیفائنگ ایونٹس اگلے سال اپریل میں شروع ہونگے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کیلئے 15 ٹیمیں چار مختلف پرو سیس کے ذریعے کوالیفائی کرینگی ،جن میں ہنگری ،رومانیہ اور سربیا کی ٹیمیں پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کا حصہ بنیں گی ۔

واضح رہے آئی سی سی کی طرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 اکتوبر ،نومبر آسٹریلیا میں کرایا جائے گا ۔

مزیدخبریں