کراچی :وفاقی وزیر کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو پہلے پانچ استعفے پیش کرنے والوں کو انتہائی قیمتی انعام سے نواز نے کا اعلان کر دیا گیا،وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن رہنمائوں کی طرف سے جوکوئی بھی پہلے پانچ اراکین اسمبلی استعفے جمع کروائینگے انہیں عمرے کے ٹکٹس دئیے جائینگے ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت جہاں اپوزیشن اسلام آباد کی طرف استعفوں کے ساتھ لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر چکی ہے وہیں حکومتی وزیر علی زیدی نے اپوزیشن رہنمائوں کو بڑی آفر بھی دیدی ہے ان کا کہنا تھا کہ پہلے پانچ اراکین اسمبلی کو وہ خود عمرے کے ٹکٹس دینگے اگر وہ سپیکر کو استعفیٰ جمع کروائینگے ،ان کا کہنا تھا وہ لوگ استعفے جمع کروانے کی باتیں کر رہے ہیں جو منتخب ہی نہیں ہوئے ،انہوں نے کیونکہ مولانا فضل الرحمن منتخب نہیں ہوئے اس لیے انہیں عمرے کا ٹکٹ نہیں ملے گا ۔
وفاقی وزراکا کہنا تھا کہ اسوقت ابو بچائو اور ڈاکو بچائو مہم چل رہی ہے ،ان تمام لوگوں کا مقصد چوری کا پیسہ بچانا اور این آر او لینا ہے ،انہوں نے کہا نوازشریف کے بیانیے کے بعد نواز شریف اور الطاف حسین میں کیا فرق رہ گیا ،انہی لوگوں نے مل کر نیب کا چیئرمین منتخب کیا اور اب اس ادارے کیخلاف باتیں کر رہےہیں ،وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا عمران خان چا ر دفعہ الیکشن ہارے لیکن انہوں نے اپنی جدو جہد جاری رکھی ،عمران خان کو اپنی 22 سالہ جدو جہد کا صلہ ملا اور وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے ۔
کراچی :وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پہلے پانچ استعفے پیش کرنے والوں کو عمرے کے ٹکٹس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمن منتخب نہیں، استعفے کی بات کرتے ہیں، فضل الرحمن کو عمرے کا ٹکٹ نہیں دوں گا۔ ابو بچائو اور ڈاکو بچائو مہم کا مقصد چوری کا پیسہ بچانا اور این آر او لینا ہے، امین علی گنڈا پور نے فضل الرحمن کےاثاثے اور کرتوت بیان کئے ہیں، جس گروپ کا لیڈر فضل الرحمن ہو اس سے کیا امید رکھی جائے، دو بچے بھاگ رہے ہیں۔