ترکی نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرلئے

11:48 PM, 14 Dec, 2020

استنبول ، ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرلئے ۔ ترکی نے دوسال قبل غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں کے ردعمل میں 2018 میں اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلالیا تھا ۔جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی اپنا سفارتکار واپس بلالیا تھا ۔ 

دوسال کے بعد ترکی نے اسرائیل کے لئے اپنا سفیر نامزد کردیا ہے اور صدر طیب اردوان چالیس سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کردیا ہے ۔ 

افق اولوتاس   فلسطین کاز کے حامی اور ایرانی امور کے ماہر  سمجھے جاتے ہیں ۔ واضع رہے کہ ابھی تک اسرائیل نے ترکی کے لئے اپنا سفیر نامزد نہیں کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کا یہ فیصلہ نومنتخب امریکی انتظامیہ سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش ہے ۔ 

پچھلے دوماہ میں اب تک چارعرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات ،بحرین ،سوڈان اور مراکش شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں