نوسرباز نے ارطغرل غازی کو " ماموں " بنادیا

09:56 PM, 14 Dec, 2020

لاہور:ترک اداکار ارطغرل غازی  کو پاکستان لانے والا نوسرباز نکلا ۔ دس لاکھ ڈالر کی ڈیل ہوئی لیکن ادائیگی صرف آدھی رقم کی ہوئی ہے ۔ ملزم کاشف سیالکوٹ کے ٹھیکیدار کا آٹھ لاکھ کابھی مقروض نکلا ۔نوسرباز کاشف  لاہور میں چار سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو دو مقدمات میں مطلوب ہے۔ 

نوسر بازنے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انگین التان کی ملاقات کرائی اور وہ ہی اس کو لاہور کے مختلف مقامات پر لے کر بھی گیا ۔ 

واضع رہے کہ نوسرباز کاشف ہی انگین التان کو پاکستان کے مختصر دورے پر لے کر آیاتھا او رمیڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انگین  التان کو ٹیکسائل مل کی طرف سے پاکستان بلایا گیا ہے ۔ 

کاشف اشتہاری ہونے کے باوجود پاکستان سے دوسرے ملکوں میں سفر کرتا رہا اور اس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کرائی لیکن کسی نے اس کو نہیں پہچانا اور نہ ہی اس کی شناخت ہوسکی ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے ادارے خاموش ہیں ۔ کریمنل ریکارڈ ہونے کے باوجود ملزم آزاد کیوں ؟

مزیدخبریں