ٹورانٹو،پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا وائس کی جانچ کے لئے موبائل ایپ بنادی

ٹورانٹو،پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا وائس کی جانچ کے لئے موبائل ایپ بنادی
سورس: File photo

ٹورانٹو، پاکستانی ڈاکٹر نقیب خالد نے کوروناوائرس کی فوری تشخیص کے لئے موبائل ایپ بنالی ۔ کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں مقیم ڈاکٹر نقیب خالد نے کورونا کی تشخیص کے لئے موبائل ایپ بنا کر پاکستان کا نام روش کردیا ۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑنے ڈاکٹر نقیب خالد کو موبائل ایپ بنانے پر مبارکباد دی ۔ ڈاکٹر نقیب خالد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سےتعلیم یافتہ ہیں اور ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں ۔ وہ میڈیکل ڈیوائسز اور سسٹمز کی ایجاد میں مہارت رکھتے ہیں ۔  


رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نقیب خالد نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے موبائل ایپ ایجاد کی ہے جس کی بدولت کورونا کے ٹیسٹ میں مزید آسانی پیدا ہوگی ۔ کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اس ایجاد کے زریعے کورونا کا ٹیسٹ آسان ہوجائے گا ۔یہ ایپ مستقبل میں ہر صارف ڈاؤن لوڈ کرسکے گا ۔