اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو دفن کردیاہے ،حکومت پی ڈی ایم والوں کے استعفوں کی منتظر ہے ،پی ڈی ایم شوق سے استعفے دے ،پی ڈی ایم پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جیسا کریں گے حکومت بھی ویسا ہی کرے گی ۔
وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا پی ڈی ایم نے لاہور جلسہ کر لیا اب لانگ مار چ کا بھی اپنا شوق پور ا کر لیں ،اپوزیشن اگر عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتی تو بتائے کس سے کرنی ہے ،انہوں نے کہا اپوزیشن کو کل لاہور میں سیاسی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ،گزشتہ روز لاہور میں جلسہ کرنے والے نفسیاتی مسائل زدہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں ،عمران خان اپنی حکومت چھوڑ دینگے وہ این آر او نہیں دینگے ،عمران خان نے پریس کانفرنس میں اعلان کرنے کا کہا ہے وہ این آر او نہیں دینگے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا اہل لاہور نے کل ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا ،پی ڈی ایم 2 ماہ کی مہلت نہ دے استعفے لے کر اسلام آباد آئے ،ڈائیلاگ کے دروازے ہم بند نہیں کرنا چاہتے ،اگر اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو اسے بھی کر کے دیکھ لیں ،جلسے میں محمود اچکزئی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا،الیکشن ہارنے والا آدمی نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جا تا ہے ،11 جماعتوں میں بلاول ، اختر مینگل کے سوا کوئی منتخب آدمی نہیں تھا ،نوازشریف جان لیں یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملک ہے تو سیاست ہے،پاکستان میں جو سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں اس میں ناکام ہوں گے۔