اداکارہ صنم جنگ بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئیں

02:31 PM, 14 Dec, 2020


اسلام آباد:اداکارہ ماہرہ خان کے بعد صنم جنگ بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ میرا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو اپنی بیٹی کے ہمراہ قرنطینہ کر لیا ہے۔ 


 انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ان کی اور بیٹی کی طبیعت بہتر ہے جبکہ اداکارہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا اس وبا کو سنجیدہ لیں اور تما م احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔ صنم جنگ ان دنوں ڈرامہ سیریل قرار میں دکھائی دے رہی ہیں۔


قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کے جوہر دکھانےو الی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان شیئر کیا جہاں ان کا کہنا ہے کہ “میرا کوویڈ19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ 


انہوں نے لکھا کہ میں گذشتہ کچھ دنوں سے ان تمام لوگوں کو آگاہ کررہی ہوں جو مجھ سے قریبی رابطے میں تھے۔ 


میرے لیے مشکل ہورہی ہے لیکن امید ہے جلد ٹھیک ہوجاﺅں گی ، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں اور اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ 

مزیدخبریں