گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی پاکستان میں " پروٹون ایکس 70" متعارف کرائے گی

01:04 PM, 14 Dec, 2020

اسلام آباد: گاڑیاں تیار کرنے والی ملائیشیا کی کمپنی پروٹون پاکستان میں "پروٹون ایکس 70" متعارف کروارہی ہے جو کمپنی کی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی پہلی گاڑی ہو گی۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پروٹون ، الحاج آٹوموٹو کی شراکت داری سے پاکستان انٹیلی جنٹ آٹوموبائلز کی اسمبلنگ کرے گی۔ اس حوالہ سے پاکستانی مارکیٹ میں سب سے پہلے پروٹون ایکس 70 ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے جو انٹیلی جینٹ فیچرز کے علاوہ ایس یو وی خصوصیات کی حامل ہو گی جس کا مقابلہ مارکیت میں موجود کیا سپورٹیج، ہنڈائی ٹکسن، ڈی ایف ایس کے گلوری 580 کے علاوہ ایم جی ایس یوویز سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پروٹون کو ٹیکنالوجی میں برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی تیارکردہ گاڑی پروٹون ایکس 70، نیکسٹ جنریشن ٹرین 1.5 ایل ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ ساتھ 7 سپیڈ ڈی سی ٹی ٹرانسمیشن جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ پروٹون کی تیاری میں پاور ٹرین ٹیکنالوجی کے حوالہ سے کمپنی کو کارساز عالمی اداروں گیلے اور والو کی معاونت بھی حاصل ہے۔ پروٹون ایکس 70 سے پاکستان میں صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔

مزیدخبریں