پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

10:46 AM, 14 Dec, 2020

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام کا شکریہ کے مستحق ہیں۔

پی ڈی ایم کے جلسے کے ردعمل میں دیئے گئے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا۔ سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 8 دسمبر کے بعد 13 دسمبر بھی گزر گیا لیکن آر ہوا نہ پار۔ عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کر دیا۔ ناکام جلسی پر افراتفری پھیلانے والا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا جسے پوری قوم نے دیکھا۔ احتساب سے گھبرا کر تماشا لگانے والی پی ڈی ایم کے کرپٹ عناصر کا احتساب ہو کر رہے گا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جان لیں کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی۔ عوام اور ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے والے خود بیرون ملک جائیدادیں بنا کر چھپے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ پی ڈی ایم ملکی ترقی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ عوام اپوزیشن قیادت کا منفی چہرہ پہچان چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث اپنے گرد تنگ ہوتا گھیرا دیکھ کر اپوزیشن تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔ کرپشن سے ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں رہی۔

مزیدخبریں