آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

11:05 PM, 14 Dec, 2019

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ، ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔  

مزیدخبریں