وزیر اعظم کی روضہ رسول ﷺ پرحاضری، نوافل ادا کئے

وزیر اعظم کی روضہ رسول ﷺ پرحاضری، نوافل ادا کئے
کیپشن: Image Source: File Photo

ریاض:  وزیراعظم عمران خان  سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی اور نوافل بھی ادا کئے۔


تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم نے سعودی عرب پہنچ کر روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی،عمران خان نے نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران جب سعودی عرب پہنچے تو رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا.