وکلا کا پی آئی سی پر حملہ ، پولیس تاخیر پر وزیراعلی کو خود ایکشن لینا پڑا

05:20 PM, 14 Dec, 2019

لاہور: پی آئی سی سانحہ کا معاملہ ،  وکلا کے پی آئی سی حملے میں پولیس تاخیر پر وزیراعلی کو خود ایکشن لینا پڑا۔


تفصیلات  کے مطابق، اسلام آباد سے پولیس کو حملہ روکنے کی ہدایات جاری کیں، وزیراعلی نے ٹی وی پر حملہ دیکھ کر چیف سیکرٹری اور آئی جی کو احکامات جاری کیے، وکلا کے حملے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعلی کے احکامات کے بعد بھی سی سی پی او وقوعہ پر نہ پہنچے جبکہ ڈی آئی جی 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے، ایس پی سیکورٹی نے بھی واقعے کی سنگینی کو نہ جانا اور کم اہلکار تعینات کیے، ابتدائی طور پر پی آئی سی پر اینٹی رائیٹ فورس کی صرف 5 ریزرو تعینات تھیں، معاملہ خراب ہونے پر مزید نفری ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔

مزیدخبریں