وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری،فریال تالپور کوملک سے باہر جاتانہیں دیکھ رہا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے متعلق غیرآئینی باتیں کی جارہی ہیں،پیپلزپارٹی اورن لیگ اپنے اپنے جج چاہتی ہیں، دونوں پارٹیوں نے دہرامعیار اپنارکھاہے،ہرجماعت کہے کہ الیکشن کمشنران کاہوتومطلب دال میں کچھ کالاہے،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹواس گروپ کاحصہ ہیں جس کاکیس نیب میں ہے، بلاول اگراس گروپ کاساتھ دیں گے توانکی سیاست ختم ہوجائےگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی ہے،مستقبل میں پاکستان اوربھارت میں کشیدگی بڑھے گی،مودی آگ اورخون کی ہولی کھیل رہاہے،مودی ہٹلرنے مسلمانوں کاجینامشکل کردیا ہے،انہوںنے کہاکہ ہمارے بارے میں دنیا کی رائے ہے کہ ہم ایک قوم نہیں ہجوم ہیں،پی آئی سی واقعے سے دنیامیں ملک کاتشخص مجروح ہوا،لاہورمیں جوواقعہ ہواساری قوم رنجیدہ ہے۔