بگرام ائیربیس پر حملہ، امریکا نے ایک پھر افغان طالبان سے مذاکرات روک دیے

08:56 AM, 14 Dec, 2019

واشنگٹن: افغانستان میں بگرام ائیربیس پر حملے کے بعد امریکا نے طالبان سے امن مذاکرات ایک بار پھر روک دیے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس ستمبر میں گزشتہ ایک سال سے جاری مذاکرات معاہدے پر دستخط ہونے سے قبل منسوخ کر دیئے تھے۔

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان دوبارہ مذاکرات رواں ماہ 7 دسمبر کو شروع ہوئے تھے لیکن اب ایک بار پھر امن مذاکرات میں تعطل آگیا ہے۔ 

گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فوج کے زیر استعمال بگرام ائیر بیس پر حملہ کیا گیا جس میں کئی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم اس واقعے کے بعد امریکا نے افغان طالبان سے مذاکرات روکنے کا اعلان کیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں بگرام ائیربیس حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں