امریکی اور کینیڈین گلوکار کے درمیان لفظی جنگ میں شدت ، کم کاردیشئن بھی میدان میں کود پڑیں

10:11 PM, 14 Dec, 2018

نیویارک : امریکی گلوکار کینی ویسٹ اور کینیڈین گلوکار اور ریپر ڈریک کے درمیان لفظی جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ، کین ویسٹ کی اہلیہ کم کاردیشئن بھی اپنے خاوند کے دفاع میں ٹوئیٹر پر آگئی ہیں اور ٹوئیٹس پر بھرپور جذبات کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق کینیڈا کے گلوکار اور ریپر ڈریک امریکی گلوکار اور کم کاردیشئن کے شوہر کین ویسٹ کے 2009 میں گائے گئے گانے کو نئے انداز میں بنانا چاہتے تھے جس کی اجازت کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈریک سے رابطہ کیا تو دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ۔

اس سے قبل بھی دونوں سٹارز کے درمیان گانوں کی تیاری اور ایک دوسرے کی طرز کو کاپی کرنے کے الزامات پر کئی دفعہ تلخ کلامی سامنے آئی ہے لیکن اس مرتبہ کم  کاردیشئن کے بھی میدان میں آنے سے معاملہ طول پکڑ گیا ہے ۔

دونوں نے ٹوئیٹس اور دیگر سوشل میڈیا   کی ویب سائٹس پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، کم کاردیشئن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے خاوند دنیا کی بہترین شخصیت ہیں ، ایک مخلص انسان ہے جس کو میں پوری طرح جانتی ہوں، انھوں نے کافی سرحدوں کو تسخیر کیا ہے چاہے فیشن ہو یا بات میوزک کی ہو   انہوں نے دنیا  کو  نئی راہ دکھائی ہے اور  اس کو تسخیر کرنے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزیدخبریں