نیویارک : امریکی گلوکار کینی ویسٹ اور کینیڈین گلوکار اور ریپر ڈریک کے درمیان لفظی جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ، کین ویسٹ کی اہلیہ کم کاردیشئن بھی اپنے خاوند کے دفاع میں ٹوئیٹر پر آگئی ہیں اور ٹوئیٹس پر بھرپور جذبات کا اظہار کیا ہے ۔
My husband is the most brilliant person, the most genius person that I know. He has broken so many boundaries, everything from music, stage design, fashion and culture and will continue to change the world.
— Kim Kardashian West (@KimKardashian) December 14, 2018
تفصیلات کےمطابق کینیڈا کے گلوکار اور ریپر ڈریک امریکی گلوکار اور کم کاردیشئن کے شوہر کین ویسٹ کے 2009 میں گائے گئے گانے کو نئے انداز میں بنانا چاہتے تھے جس کی اجازت کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈریک سے رابطہ کیا تو دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ۔
@drake Never threaten my husband or our family. He paved the way for there to be a Drake.
— Kim Kardashian West (@KimKardashian) December 14, 2018
اس سے قبل بھی دونوں سٹارز کے درمیان گانوں کی تیاری اور ایک دوسرے کی طرز کو کاپی کرنے کے الزامات پر کئی دفعہ تلخ کلامی سامنے آئی ہے لیکن اس مرتبہ کم کاردیشئن کے بھی میدان میں آنے سے معاملہ طول پکڑ گیا ہے ۔
Drake called trying to threatened me
— ye (@kanyewest) December 14, 2018
دونوں نے ٹوئیٹس اور دیگر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، کم کاردیشئن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے خاوند دنیا کی بہترین شخصیت ہیں ، ایک مخلص انسان ہے جس کو میں پوری طرح جانتی ہوں، انھوں نے کافی سرحدوں کو تسخیر کیا ہے چاہے فیشن ہو یا بات میوزک کی ہو انہوں نے دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے اور اس کو تسخیر کرنے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
So drake if anything happens to me or anyone from my family you are the first suspect So cut the tough talk
— ye (@kanyewest) December 14, 2018
You would be so sad if anything ever happened to me
— ye (@kanyewest) December 14, 2018