پرتھ ٹیسٹ :آسٹریلیا نے پہلے روز بھارت کیخلاف 6 وکٹوں پر 277 رنز بنا لیے

09:44 PM, 14 Dec, 2018

پرتھ : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلیا نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا لیے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا ٹاس جیت کر فیصلہ اوپنرز نے درست ثابت کیا اور 112 رنز کی اوپنگ شراکت داری قائم کی ۔ ایرون فنچ اور مارکس ہیرس نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا ،112 رنز پر پہلی وکٹ ایرون فنچ کی صورت میں گری جو جیسپریت بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔

دوسری وکٹ پر عثمان خواجہ 5 رنز بنا کر امیش یادویو کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے ۔مارکس ہیرس کو ہانوما ویہاری نے 70کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹا دیا ۔پیٹر ہینڈس کومب بھی 7 رنز بنا کر ایشانت شرما کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔ شان مارش نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم وکٹ پر سیٹ ہو کر انہوں نے اپنی وکٹ 45 رنز پر گنوا دی وہ ویہاری کا شکار بنے ۔پہلے دن کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے انہوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی اننگز کھیلی ۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور ہانوما ویہاری نے 2، 2 جبکہ بمرا اور یادیو نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں