بھارتی شہری کو دوران پرواز ماڈل سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی ، 9 برس قید کی سزا

08:45 PM, 14 Dec, 2018

لاس ویگاس:بھارتی شہری کو دوران پرواز امریکی ماڈل سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی ، عدالت نے نو برس قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری لاس ویگاس سے لائٹ پرواز سے سفر کر رہا تھا کہ دوران پرواز اس نے اگلی سیٹ پر بیٹھی ماڈل سے غیراخلاقی حرکت کی جس پر ماڈل نے متعلقہ حکام کو شکایت کی ۔پرواز لینڈنگ کے بعد بھارتی شہری کو سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا جنھوں نے اس کو عدالت میں پیش کیا ۔

عدالت نے رولنگ دی بھارتی شہری خاتون سے چھیڑ چھاڑ میں قصور وار پایا گیا ہے اس کے خلاف پہلے بھی ایک شکایت درج ہے اس لیے بھارتی شہری کو نو برس قید کی سزا سنائی گئی ، عدالت نے کارروائی یہاں ختم نہیں کی بلکہ اس کو سزا مکمل کرنے کے بعد بھارت ملک بدر کرنے کی بھی سزا سنائی ہے ۔

مزیدخبریں