فلیگ شپ ریفرنس ختم ہونے کے بعد بڑے میاں صاحب جیل میں ہونگے ، فواد چوہدری

07:43 PM, 14 Dec, 2018

جہلم:قومی اسمبلی نیب ملزمان کا اکھاڑہ بن گئی ہے ، اپوزیشن غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر کے پارلیمنٹ کا وقار مجروع کر رہی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے جہلم میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ، اسمبلی میں روز رونے  دھونے سے اسمبلی کا وقارمجروح ہورہا ہے۔ قومی اسمبلی نیب ملزمان کا اکھاڑہ بن چکی ہے،  پی اے سی کے قیام کے لیے اپوزیشن ہماری حکومت  کیساتھ تعاون نہیں کر رہی ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین  نیب سے لے کرچپڑاسی تک بھرتیاں سابق حکومت کے دورمیں ہوئیں ۔چیئرمین  نیب بھی نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  نیب کا ہماری حکومت سے گٹھ جوڑ کا الزام محض ایک نعرہ ہے۔فلیگ شپ ریفرنس ختم ہورہا ہم جلدہی بڑے میاں صاحب کوجیل میں دیکھیں گے۔


انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سرکاری اداروں کا بیڑا غرق کردیا ہے،ماضی کی حکومتیں پاکستان کو لوٹ کر کھا گئی ہیں ہم   نیا پاکستان بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کسی طرح  دباؤ ڈال کر این آر اولیا جائے، شہبازشریف اوران کی پارٹی بلیک میلرز  ہیں لیکن ہم ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ 


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت زبردست کام کر رہی ہے۔ غریبوں کو ریلیف دینا ہماری حکومت کی پہلی کوشش ہے، ہماری حکومت عوام سے کیے گئےتمام  وعدے  پورے کرے گی۔ 

مزیدخبریں