بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کترینہ کیف کے نئے آئٹم سانگ نے ہلچل مچا دی

03:21 PM, 14 Dec, 2018

ممبئی : بھارتی فلموں کے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی معروف ترین اداکارہ کے نئے آئٹم سانگ نے بھارت سمیت دوسرے ممالک میں بھی ہلچل مچادی ہے ۔


بھارتی فلم انڈسٹری جہاں اداکاروں کی ایکٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے  وہیں ان کے آئٹم نمبروں کی وجہ سے بھی کافی جانی مانی جاتی ہے۔ اور ان میں معروف ترین اداکارہ کترینہ کیف سب سے آگے ہے۔


انہوں نے افغان جلیبی  اور شیلا کی جوانی سے  آئٹم نمبر ز   کی شروعات کی تھی جو  ابھی تک شائقین میں بہت مشہور ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ٹھگس آف ہندوستان میں آئٹم سانگ کیا تھا جو عوام نے تو بہت پسند کیا مگر  یہ آئٹم سانگ فلم کو ہٹ نہ کرواسکا۔

تاہم اب انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والا آئٹم سانگ حسن پرچم ہے جس میں کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے،  یہ سانگ شاہ رخ  کی آنے والی فلم زیرو کا ہے۔


اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا کترینہ کیف کا یہ آئٹم سانگ فلم کی مقبولیت میں اضافہ کرتاہے یا نہیں، یا اس کا حال بھی ٹھگس آف ہندوستان کی طرح ہو گا۔

ویڈیو دیکھیں 

مزیدخبریں