پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر بھارت سیخ پاءہو گیا

پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر بھارت سیخ پاءہو گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ایشین کرکٹ کونسل ٹوئٹر

ممبئی : پاکستان کو ایشیاءکپ 2020کی میزبانی ملنے پر بھارتی بورڈ ( بی سی سی آئی ) تلملا اٹھا ہے ، اور بھارتی بورڈ نے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے ایشیاءکپ کے مقام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کو گزشتہ روز آئی سی سی نے ایشیاءکپ کی میزبانی دینے کا اعلان کیا تو بھارت سے رہا نہ گیا اور ایک مرتبہ پھر فرار کی روایتی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) کے ایک افسر نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنے کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا، اس لیے میزبان ملک کامتبادل وینیو  تلاش کر کے اس جگہ پر ٹورنامنٹ کروانے پر غور کر نے کا  کہا  گیا ہے ۔بھارت کا یہ پیغام ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے اجلاس کے دوران ہی پاکستان کو پہنچا دیا گیا تھا۔


واضح رہے کہ رواں سال پاکستان نے بھی بھارت جا کر ایشیاءکپ 2018کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث یہ سارا ٹورنامنٹ متحد عرب امارات میں کروایا گیا ۔ ذرائع کا مزید کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد  ایشیا کپ 2020بھی متحدہ عرب امارات ہونے کا امکان ہے۔


تاہم تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ اگر سیاسی گرما گرمی میں کمی آ  گئی توہو سکتاہے ٹورنامنٹ کی صورتحال کچھ مختلف ہو ۔دوسری طرف پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر پاکستانی شائقین خوشی سے نہال ہیں ۔