آئندہ پانچ ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی

12:28 PM, 14 Dec, 2018

ممبئی : بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی اشوک سوائن کا کہناہے کہ مودی عام انتخابات سے قبل بہت کچھ کر سکتے ہیں ، بھارت میں فسادات پھوٹ سکتے ہیں ، جبکہ سرحد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی چھڑ سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت میں ہونے والے انتخابات میں مودی کو پانچ ریاستوں میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بھارت کے حالیہ ریاستی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی اپنے ہی گڑھ میں شکست کھا گئی ۔اور عام انتخابات سے محض 5ماہ قبل ریاستی انتخابات میں شکست کو مودی سرکار کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جاررہاہے ۔بھارت کے سیاسی تجزیہ کا ر نے 2019ا پریل میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں کہا ہے کہ عام انتخابات میں مودی سرکار کو شکست کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔


اشوک سوائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں اس سے بھی خوفناک پیش گوئی کی ہے کہ ہوسکتاہے مودی سرکار انتخابات سے قبل سرحد پر کوئی چھیڑ خانی کرے یا ملک میں فسادات کروائے ۔

مزیدخبریں