دبئی کی جیل میں سزا مکمل کرنے والی خواتین نے رہائی سے انکار کر دیا

11:31 AM, 14 Dec, 2018

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی جیل میں قید متعدد غیر ملکی خواتین نے سزا مکمل ہونے کے بعد رہائی سے انکار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خواتین جو چھوٹے موٹے جرائم میں اپنی سزا پوری کر رہی تھیں انہیں گزشتہ روز سزا مکمل ہونے پر رہائی کے لیے بلوا گیا اور بتا یا گیا کہ آج انہیں رہا کیا جارہاہے تو انہوں نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی اپنی زندگی گزارنے کی درخواست کی اور رہائی سے انکار کر دیا ۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہناہے سلاخوں کے پیچھے گزرنے والے وقت کو تقریباََ 11خواتین نے باہر سے بہتر قرار دیا ، اور انہیں اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنے آبائی گھروں میںجانے سے انکارکر دیا ۔جیل انتظامیہ کے مطابق ان خواتین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔جنہیں دوران قید جیل عملے کا برتاﺅ، اخلاق اور جیل میں دی گئی سہولیات پسند آگئیں ۔
جیل کی ڈائریکٹر کرنل جمیلہ نے خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کر تے ہوئے کہا کہ دبئی جیل میں قید خواتین کو بہترین غذااور طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور قیدیوں کی صحت کا بھر پور خیال رکھا جاتاہے ۔ ساتھ ساتھ قیدیوں کے اہل خانہ سے رابطے کی سہولت بھی جیل میں فراہم کی گئی ہے ۔
جیل میں قید خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں پرامن ماحول ملا اور قید کی زندگی اس قد خوشگوار اور بہترین تھی جو مجھے اپنے وطن میں کسی بھی صورت میسر نہیں آسکتی ۔ایک قیدی کے مطابق جیل کے عملے کا رویہ ان سے بہت بہترین رہاہے ۔
دبئی جیل میں قید خواتین کو نہ صرف ہنر سکھائے جاتے ہیں بلکہ رہائی کے بعد باعزت شہری بننے کے لیے بھی تعلیمات اور تربیت دی جاتی ہے ۔ خاتون قید ی کا کہناتھ اکہ دبئی کی خواتین جیل دیگر ممالک کے عقوبت خانوں سے ہزار درجہ بہتر ہے ۔
اس میں لائبریری ، کھیلوں کا سامان ، ڈرائینگ روم ، مٹینگز رومز اور کھیلوں کے لیے وسیع گراﺅنڈز بھی بنائے گئے ہیں

مزیدخبریں