نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا، گاڑی گھر کے قریب سے برآمد

08:57 AM, 14 Dec, 2018

کوئٹہ: سول اسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہباز ٹاؤن کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی اسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹاؤن جا رہے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے اور فون پر بھی ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی گاڑی ان کے گھر کے قریب سے مل گئی ہے جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم کے نجی اسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بجلی روڈ تھانے کو دے دی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ نیورو سرجن کی بازیابی کے لیے پولیس اور لیویز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں