نیو یارک: پاکستان میں ڈالر کی قدر کے حوالے سے امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے تبصرے پر بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذکرات کے سبب پانچویں مرتبہ روپے کی قدر گرائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدرکو قلیل مدتی استحکام رہے گا تاہم 2019 کے اختتام تک ڈالر 148 روپے کا ہو جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلاف جز وقتی ہیں۔ فنڈ کے ساتھ 2019 کی پہلی سہ ماہی تک حتمی معاہدہ ہو جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی معیشت دوبارہ اپنے قدم جمائے گی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف پروگرام سے بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے بھی تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل لمبے عرصے میں مضبوط ہے اور آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی۔