راولپنڈی: پاک فوج کا دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے, سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں سے 19دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے.
ترجمان پاک فوج کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا جس میں بارودی مواد ڈیٹونیٹرز اور آئی ای ڈیز شامل ہیں.
دریں اثناء پاکستان رینجرز نے سی ٹی ڈی پولیس اور خفیہ ایجنسیز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سرگودھا، بھکر، ڈیرہ غازی خان، اٹک اور لاہور سے 19دہشتگردوں کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔