سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے پہلی یونیورسٹی کو اجازت نامہ جاری ہو گیا

10:37 PM, 14 Dec, 2017

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے تبوک یونیورسٹی کو اپنے یہاں کیمپس میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا سکول قائم کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی نے تبوک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ الزیابی کو اجازت نامہ پیش کیا،یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا سکول ہے۔

تبوک یونیورسٹی اور محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے۔واضح رہے کہ سکول، بین الاقوامی خوبیو ں کا حامل ہو گااور خواتین ماہ شوال کے پہلے عشرے میں ڈرائیونگ کی مجاز ہوں گے۔

مزیدخبریں