لاہور:مایہ ناز پاکستانی سٹیج اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ نئی لڑکیاں بغیر سیکھے فیلڈ میں آجاتی ہیں جس سے سٹیج پر بہت گند پڑ گیا ہے اور اسے اب سینئرز ہی صاف کرینگے۔
اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ ہر بندے کو استاد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن نئی لڑکیاں بغیر سیکھے ہی فیلڈ میں آجاتی ہیں، ہمیشہ ہی دعاو¿ں کا سہارا لیا ہے لیکن اپنی جونیئر اداکاراو¿ں سے دعاو¿ں کی امید نہیں، میں چاہتی ہوں اصل ڈرامے کو واپس لیکر آئیں اور وہ عروج کا دور صرف سینئرز کے ساتھ ہی آئے گا۔
اداکارہ نرگس نے بتایا کہ وہ اپنے نئے ڈرامہ ویلکم نرگس میں تین آئٹم سانگ کر رہی ہیں جس کے لئے الگ الگ کوریوگرافرز رکھے ہیں اور پچھلے پندرہ روز سے مسلسل ریہرسل جاری ہے۔