استنبول : استنبول میں ہونے والے اوآئی سی اجلاس میں بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت کرنے کے فیصلے کا چین کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔چین کا کہنا ہے کہ وہ مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ چین مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور اس حوالے سے مسلمان ممالک کے اندیشوں کو سمجھ رہا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین اقوام متحدہ کے متعلقہ فیصلوں اور بین الاقوامی برادری کے اتفاق رائے کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی خود مختار فلسطینی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔