عمران خان اور مصطفی کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پراتفاق

04:33 PM, 14 Dec, 2017

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور مصطفی کمال نے بات چیت کے دوران جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

مزیدخبریں