روم: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پاکستانی میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی جگہ بنا رہی ہے۔ شادی کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے کے لیے میڈیا اور اپنوں سے دور اٹلی کے دارالحکومت روم چلے گئے ہیں جہاں وہ خوشگوار لمحات اکھٹے گزار رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی مون کے بعد نو بیاہتا جوڑا جنوبی افریقہ چلا جائے گا جہاں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ انوشکا شرما ان کے ساتھ ہی وہاں نیو ایئر منائیں گی۔
یاد رہے رواں ہفتے ھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما اٹلی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں