صومالیہ، پولیس اکیڈمی میں خودکش حملے میں 15 افراد ہلاک

01:03 PM, 14 Dec, 2017

موغا دیشو: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی بلیو یونیفارم میں ملبوس خود کش بمبار صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس کے تربیتی مرکز میں داخل ہوا جس نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان میجر محمد حسین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے جسم کے ساتھ دھماکا خیز مواد باندھا ہوا تھا اور اس نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں پولیس کی پریڈ جاری تھی۔

ڈائریکٹر آف امین ایمبولینس عبدالقدیر عبدالرحمن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں ہونے والے خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند اسلامی گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں