بھارتی نرسیں جعلی ڈگریوں پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئیں

12:13 PM, 14 Dec, 2017

ئی دہلی :ہندوستانی دفتر خارجہ نے ہندوستانی نرسوں کو باقاعدہ انتباہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں روزگار طلب کرتے وقت سعودی وزارت صحت کو تجربے کے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے سے گریز کریں۔

دفتر خارجہ نے یہ انتباہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ جعلی سرٹیفکیٹ کے باعث متعدد ہندوستانی نرسیں سعودی جیلوں میں قید ہیں۔واضح رہے سعودی عرب میں نرسوں سمیت متعدد ٹیکنکل اور الیکٹریکل انجینئیر ز جو ہندوستان سے بھرتی کیے جاتے ہیں بوگس اور جعلی اسناد کی بنا پر سزا کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 

سعودی حکومت نے جعلی ڈگریوں پر ملازمتیں حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں ، 

مزیدخبریں