ممبئی: معروف کامیڈین اداکار و ہدایت کار نیرج وہراآج انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیرج وہرا کا انتقال صبح ۳ بجے ہوا۔ اداکار و ہدایت کارنیرج کی طبعیت اچانک ناساز ہو گئی تھی اور 54 سالہ اداکار کو طبعیت کی ناسازی کے باعث فورا ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اداکار جان کی بازی ہار گئے ۔
یاد رہے کامیڈین نیرج وہرا اکتوبر 2016 میں فلم ”ہیرا پھیری 3“ میں کام کررہے تھے کہ اچانک ان کو ہارٹ اٹیک ہوا اور دوران علاج ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا جس کے باعث وہ کوما میں چلے گئے تھے۔لیکن 10ماہ کی طویل علالت کے بعد کار نیرج وہرا تیزی سے صحت یاب ہونا شروع ہو گئے تھے اور ان کی گھر بھیج دیا گیا تھا۔لیکن اب کامیڈین نیرج کی موت کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو افسردہ کر دیا۔
اداکار نیرج وہرا نے کیرئیر کے دوران کئی مزاحیہ کردار نبھائے، جن پر انہیں متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان کی مقبول فلموں میں بادشاہ، من، رنگیلا، ہیرا پھیری، پھر ہیرا پھیری، ویلکم بیک اور دیگر شامل ہیں۔
معروف کامیڈین اداکار و ہدایت کار نیرج وہرا انتقال کر گئے
12:07 PM, 14 Dec, 2017