تبوک:سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اب خواتین اس ماہ کا انتظار کر رہی ہیں جس دنانہیں باقاعدہ طور پر سڑکوں پر آنے کی اجازت شروع ہو گی ۔
مگر اس سے پہلے سعودی حکومت خواتین کو ڈرائیونگ کے تمام طریقہ کار سکھانے کا پروگرام شروع کر دیا ہےاس سلسلے میں محکمہ ٹریفک نے تبوک یونیورسٹی کو اپنے یہاں کیمپس میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول قائم کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔
محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی نے تبوک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ الزیابی کو اجازت نامہ پیش کیا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ تبوک یونیورسٹی اور محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے۔
اسکول، بین الاقوامی خوبیو ںکا حامل ہو گا۔ خواتین ماہ شوال کے پہلے عشرے میں ڈرائیونگ کی مجاز ہوں گی۔خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے پاکستانی خواتین سمیت ہزاروں غیر ملکی خواتین کو بھی خاطرخواہ فائدہ پہنچے گا۔