نیو دہلی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے شادی میں شریک مہمانوں کو اپنی پسندیدہ کتاب ’رومی‘ تحفے میں دی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے 3 روز قبل اٹلی کے شہر میلان میں زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا۔ کرکٹ اسٹار اور بالی وڈ حسینہ کی شادی کا شمار بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں کیا جا رہا ہے جس کے لیے دنیا کا دوسرا مہنگا ترین ریزورٹ ’بوگو فینو چیتو ‘ کرائے پر لیا گیا تھا۔
دونوں کی شادی اٹلی کے پر فضا مقام پر ہوئی جس میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے جنہیں شادی شدہ جوڑے کی جانب سے نہایت قیمتی کتاب تحفے میں دی گئی۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی منتظم دیویکا نارائن کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو صوفی ازم اور شاعری سے گہرا لگاؤ ہے جس کی وجہ سے انہیں مولانا رومی بہت پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ نوبیاہتا جوڑے نے شادی میں شریک مہمانوں کو مولانا رومی کی شاعری کا مجموعہ تحفے میں دیا ہے۔
یاد ہے کہ مولانا جلال الدین رومی اپنے دور کے اکابر علماء میں شمار ہوتے تھے لیکن انہیں شہرت بطور شاعر ملی وہ 12 ویں صدی کے مشہور فارسی شاعر ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں