برطانیہ میں امریکا نے دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار کر لیا

08:57 AM, 14 Dec, 2017

لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نےایک ارب ڈالر لاگت سے برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار کر لیا ہے۔ صدرٹرمپ فروری میں دورہ برطانیہ میں نئے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ دریائے ٹیمز کے کنارے واقع 12 منزلہ عمارت 16 جنوری کو کھول دی جائے گی جس میں 8 سو افراد کام کریں گے۔ نئے سفارتخانے میں ویزا اور دیگر امور کے لیے روزانہ 1 ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

عمارت کی ہر منزل کو درختوں سے سجا کر گھر سا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں