انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے پوری قوم سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کے لیے کہا ہے۔ ایردوآن کے بقول تمام شہریوں کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف متحرک ہونا ہو گا۔
اس موقع پر انہوں نے ترک باشندوں سے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں فوری طور پر حکام کو آگاہ کریں۔ ان کا یہ بیان گزشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے دوہرے بم دھماکوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی تنقید کے باوجود ترک حکام نے حزب اختلاف کی جماعت ایچ ڈی پی کے دو اراکین پارلیمان کو دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔