'سارا زمانہ حسینوں کا دیوانہ ' نے کسی دور میں ایسی دھوم مچائی تھی کہ شائقین کے دلوں پر اب تک راج کیا مگر اب یہ گانا ایک نئے انداز میں منظر عام پر آیا ہے اور اب کی بار اس میں امیتابھ بچن بھی نہیں ہیں مگر پھر بھی پنڈتوں کا دعوی ہے کہ یہ گانا اس بار سارے زمانے کو سچ میں دیوانہ بنا دے گا۔
بالی ووڈ کی چنچل حسینہ اروشی روتیلا آ رہی ہیں ایک نئے انداز میں جسے دیکھ کر شائقین ہکا بکا رہ جائیں گے۔اروشی کا یہ ہیجان خیز گانا سب کواضطراب میں مبتلا کر دے گا۔
ڈائریکٹر سنجے گپتا کی ایکشن سے بھرپور فلم کابل شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ساتھ جنوری میں ریلیز ہو گی ۔