اگر آپ سفید سرکے کو پانی میں ملاکر چھڑک دیں گے تو یہ خطرناک کیڑا گھر سے بھاگ جائے گا

: گھر میں اگر دیمگ داخل ہوجائے تو لکڑی کی تمام اشیاءخراب ہونے لگتی ہے اور دیمک انہیں تیزی سے کھانے لگتی ہے

08:42 PM, 14 Dec, 2016

نیویارک: گھر میں اگر دیمگ داخل ہوجائے تو لکڑی کی تمام اشیاءخراب ہونے لگتی ہے اور دیمک انہیں تیزی سے کھانے لگتی ہے۔بازار سے ملنے والی ادویات کے اپنے سائیڈ ایفکٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔آئیے آپ کو دیمک سے نجات کے گھریلو نسخے بتاتے ہیں۔
بوریکس یا سوڈیم بوریٹ:یہ سب سے زیادہ مفید اور محفوظ گھریلو نسخہ ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے گھر سے دیمک کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔آٹھ اونس گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ بوریکس پاﺅڈر ڈال کر حل کریں۔اس محلول کو تمام ان جگہوں پر چھڑک دیں جہاں آپ کے خیال میں دیمک موجود ہے۔چند ہی دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ دیمک وہاں سے غائب ہوچکی ہے۔
سفید سرکہ :ایک تجربے میں دیکھا گیا کہ دیمک زدہ لکڑی کو سفید سرکہ میں بھگودیا گیا اور آٹھ دن بعد یہ چیز سامنے آئی کہ لکڑی میں موجود دیمک مرچکے تھے۔دولیموں کا رس لیں اور اسے آدھ کپ سفید سرکے میں ملادیں،اب اس محلول کو سپرے والی بوتل کی مدد سے گھر میں سپرے کریں اور دیکھیں کہ چند ہی دنوں میں دیمک غائب ہوچکی ہے۔
نمک:دیمک کو ختم کرنے کے لئے نمک بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔نمک کو پانی میں ملائیں اور اسے سرینج میں بھر کر دیمک کے داخلے والی جگہ پر چھڑکتے رہیں۔کچھ دنوں بعد آپ دیکھیں گے کہ دیمک کم ہوچکے ہیں۔
سرخ مرچ:ویجیٹیبل آئل اور سرخ مرچ پاﺅڈر کو ملاکر اس پیسٹ کو دیمک زدہ جگہ پر روزانہ لگائیں۔اسی طرح آپ چاہیں تو سرخ مرچ کو دیمک والی جگہوں پر چھڑک دینے سے دیمک ختم ہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں