اپوزیشن کا ہنگامہ ،قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 تک معطل کر دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی،پی ٹی آئی کے ارکان سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو گئ

اپوزیشن کا ہنگامہ ،قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 تک معطل کر دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی،پی ٹی آئی کے ارکان سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر کے سامنے پھینک دیں۔جس کے بعد اسپیکر کو اجلاس معطل کرنا پڑا۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے خطاب پراپوزیشن اراکین نے شورو غل مچا نا شروع کردیا جبکہ شدید ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے اسمبلی میں ا حتجاج کرنا شروع کردیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ہر طرف حکومت کے خلاف"گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے" اور" جھوٹا جھوٹا " کے نعرے گونجنے لگے ۔حکو متی نمائندوں کی جانب سے بھی جوابی نعرے بازی کی گئی جس میں "عمران خان چور ہے"کا نعرہ لگایا گیا۔جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک معطل کر دیا۔