نئی دہلی : بھارتی ٹی وی اداکار کملیش پانڈے نے خودکشی کر لی ۔ مشہور شو ”کرائم پٹرول “ میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے ٹی وی اداکار کملیش پانڈے نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔کملیش پانڈے مدھیا پردیش کے علاقے سنجیونی نگر میں موجود تھے جبکہ انکی سالی انجانی چترویدی بھی انکے ہمراہ تھیں ۔ چند روز قبل انجانی چترویدی نے اپنی بیٹی کی شادی کی تھی مگر اس میں کملیش کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جس پر وہ شدید پریشان تھا.ذرائع کا کہنا ہے کہ کملیش نے زیادہ مقدار میں شراب نوشی کر نے کے بعد گھر میں فساد برپا کر رکھا تھا جس کے بعد اس نے اپنا پستول نکالا اور ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد اپنے سینے پر پستول تان کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
واقعے کے بعد ورثاءنے فوری طور پر ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دی مگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اداکار کملیش کی سانسیں ختم ہو چکی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے مگر پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل بات سامنے آئے گی ۔