برسلز: خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد بارکیندو نے کہا ہے کہ خام تیل کی مارکیٹ کے استحکام کیلئے نان اوپیک ممالک کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
محمد بارکیندو نے واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک ٴٴسنٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیزٴٴ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک مارکیٹ کے استحکام کیلئے اوپیک اور نان اوپیک ممالک کے درمیان تعاون کیلئے پلیٹ فارم تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 کے وسط میں خام تیل کے نرخوں میں ڈرامائی کمی کے باعث صنعت کو 2015 اور 2016 کے دوران سرمایہ کاری میں 300 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپیک وزرا نے فیصلہ کیا ہے کہ صنعت کے استحکام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔