داعش نے قاہرہ میں قبطی چرچ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

07:07 PM, 14 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

قاہرہ: داعش نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک چرچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

داعش نے انٹرنیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قاہرہ کے چرچ میں خودکش حملہ اس کے جنگجو ابو عبداللہ المصری نے کرایا ہے۔ اس حملے میں پچیس افراد ہلاک اور پچاس کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ داعش نے قبطی چرچ میں خود کش حملہ آور کی شناخت ایک مختلف نام سے کی ہے اور اس کا نام ابو عبداللہ المصری بتایا ہے جب کہ مصری پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ محمود شفیق محمد مصطفیٰ نامی ایک شدت پسند نے کیا تھا۔

ممکن ہے داعش نے اصل نام کے بجائے اور کا فرضی نام یا کنیت سے اس کی شناخت ظاہر کی ہو۔

مزیدخبریں