اسلام آباد: نیہا جمشید کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جس کے بعد لواحقین میت لے کر اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب جنید جمشید کی میت لینے ان کے بھائی ہمایوں جمشید پمز اسپتال پہنچ گئے ، ہمایوں جمشید نے میت وصول کرنے کے لئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پر دستخط کر دیئےہیں ، پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اور مولانا طارق جمیل بھی ان کے ساتھ ہیں ۔جبکہ کل کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پمزا نتظامیہ نے جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی میت کو انکی والدہ اور ساس کے حوالے کیا ،میت کو لیکر ورثا اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوئے، جہاں انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔دوسری جانب جنید جمشید کی میت بھی آج ورثاء کے حوالے کی جائے گی، میت سی 130 طیارے کے ذریعے آج شام کراچی لائی جائے گی ۔جنید جمشید کی نماز جنازہ کل معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی تدقین دارالعلوم کراچی کورنگی میں ہوگی۔پمزاسپتال ذرائع کےمطابق طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونےوالوں میں سے زیادہ ترافراد کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس کے بعد میتیں ورثاء کےحوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔