ریاض ُ: سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں شہریوں کو جب سے معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد ریاض شہر میں دبئی کی طرز پر ڈرائیورلیس گاڑیاں متعارف کروائی جا ئیں گی ،ان کی خوشی دیدنی ہے ۔ ریاض کے شہری ڈرائیورلیس گاڑیوں کو جلد سے جلد ریاض کی شاہراوں اور شہر کے اہم مقامات پر چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ایک شہری کا کہناہے کہ جب سے یہ اعلان کیا گیاہے کہ ریاض شہر میں ڈرائیورلیس گاڑیاں چلنی شروع ہوجائیں گی اس کی خوشی کی کوئی انتہانہیں ۔ ایک سروے کے مطابق 61فیصد شہری مملکت میں ڈرائیورلیس گاڑیوں کے حق میں ہیں ،جبکہ باقیوں کا کہناہے کہ گاڑیاں توہوں لیکن دبئی کی طرح چند خاص شاہراہوں پر نا کہ سارے شہر میں کیونکہ ابھی تک ان گاڑیوں کو استعمال کرنے کے طریقے سے شہری نابلد ہیں ۔