دنیا کی سب سے پتلی کمر والی دوشیزہ سامنے آگئی

12:58 PM, 14 Dec, 2016

برلن : جرمنی میں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی دنیا کی سب سے پتلی کمروالی دوشیز ہ سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی 26سالہ دوشیزہ مچل کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہیں ۔ مچل کی تصاویر دیکھنے والوں نے اس دنیا کی سب سے پتلی کمر والی لڑکی ہونے کا خطاب دے دیاہے ۔جرمن خاتون کی کمر صرف 25انچ ہے ۔

جبکہ وہ اس کمر کو خاص لباس کا استعمال کر کے صرف16انچ تک سکیڑ سکتی ہے ۔مچل ایسا پچھلے کئی سال سے ایسا کر رہی ہے ۔ اس کی تصاویر دیکھنے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔

مزیدخبریں