29سالہ دوشیزہ نے مشہور ماڈل کی طرح دکھائی دینے کے لیے صرف چہرے پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے

12:12 PM, 14 Dec, 2016

بیونس آئرس: 29سالہ دوشیزہ نے مشہور ماڈل بیلا حدید کی طرح دکھائی دینے کے لیے اپنے چہرے کی سرجری پر لاکھوں خرچ کر ڈالے ، تفصیلا ت کے مطابق مذکورہ خاتون نے صرف اپنے ناک کی سرجری پر لاکھوں خرچ کیئے ہیں ۔

امریکی شہری نے ناصرف اپنے ناک کی سرجری کروائی ہے بلکہ اس نے ماڈل سے مزید مشاہبت اختیار کرنے کے لیے مزید سرجری کروانے کا عندیہ دیا ہے ۔اب وہ ہونٹوں ، اور تمام جسم کی سرجری کروائے گی ۔

ماڈل کی مشہوری توایک طرف لیکن اس دوشیزہ کی مقبولیت بھی سوشل میڈیا پر ایک سٹار جیسی ہی ہے ۔

دوشیزہ کا کہناہے کہ وہ ماڈل کی طرح دکھائی دینے کے لیے خوراک کا استعمال بھی احتیاط سے کرتی ہے ۔

دوشیزہ کا کہناہے کہ وہ اب تک پندرہ لاکھ روپے سے زایادہ خرچ کر چکی ہے اور مستقبل میں مزید خرچ کر نےکا ارادہ رکھتی ہے ۔

مزیدخبریں