کو ئٹہ میں سردی کی شدت بڑھ گئی،درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچ گیا

11:35 AM, 14 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کو ئٹہ میں سردی کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔شہری خود کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم شالوںاورپشاوری ٹو پیوں کی خریداری کر رہے ہیں ۔

کو ئٹہ : سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچ دیا۔ایسے میں خو د کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے شہری گرم شا ل اوراس کے ساتھ میچنگ پشاور ٹو پیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاوری ٹو پی سر کو جبکہ گرم شال پو را جسم سردی سے محفوظ رکھتی ہے.خریدارو ں کی پسند کے مطا بق دوکانداروں نے بھی مختلف ڈیز ائن اور معیار کی گرم شالیں فروخت کے لئے سجا رکھی ہیں۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ یہ گرم شا لیں پشاور , سوات اور گجرانوالہ سے جبکہ خریداروں کی پسند کے مطا بق ان شالو ں سے میچنگ پشاور ی ٹو پیاں بھی منگواتے ہیں .معیار اور ڈیز ائن کے مطا بق ان شالوں کی قیمتیں 15سو سے لے کر 4ہز ار روپے تک ہیں جبکہ پشاوری ٹو پیاں 4سو سے 15سو روپے میں فروخت ہو رہی ہیں .

 

مزیدخبریں