جدہ : سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے والدین کے احترام میں پاؤں ہرکز نہ چومیں ،اس عاد ت کو ہر صورت ترک کر دیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ انتہائی قبیح عمل ہے ۔
اسلام میں اس کا رواج یا اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کے ہاتھوں کا بوسہ لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔لیکن پاؤں کا بوسہ لینے کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔